ہارون بلور نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے ، اعتزاز احسن

دہشتگردی کے خلاف بلور خاندان نے بڑی قربانیاں دی، بے نظیر بھٹو نے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا، انتخابات کیلئے آصف علی زرداری کے خلاف احتساب کو موخر کیا جائے، نواز شریف کا گرفتاری کیلئے آنا اچھی بات ہے لیکن سزایافتہ شخص کا استقبال مناسب نہیں، مریم نواز کی گرفتاری خواتین پولیس کے ذریعے عمل میں لائے جائے، ہارون بلور کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 22:24

ہارون بلور نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے ، اعتزاز احسن
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہارون بلور نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف بلور خاندان نے بڑی قربانیاں دی ہے، بے نظیر بھٹو نے بھھی دلیری کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا، انتخابات کیلئے آصف علی زرداری کے خلاف احتساب کو موخر کیا جائے، نواز شریف کا گرفتاری کیلئے آنا اچھی بات ہے لیکن سزایافتہ شخص کا استقبال مناسب نہیں، مریم نواز کی گرفتاری خواتین پولیس کے ذریعے عمل میں لائے جائے، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن پشاور میں ہارون بلور کے رہائش گاہ پر ان کی شہادت پر انکے خاندان سے تعزیت کرنے پہنچ گئے، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارون بلور سیاست کا چمکتا ستارہ تھا، بشیر بلور ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف کھڑے رہے، اور آج بشیر بلور کے بیٹے نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا، ہم سب نے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پیپلزپارٹی نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں، بے نظیر بھٹو بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کیلئے آصف علی زرداری کے خلاف احتساب کو موخر کیا جائے، آئین، وقانون کے مطابق احتساب ضروری ہے لیکن غیر جانبدارانہ ہونا چاہئے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا گرفتاری کیلئے آنا اچھی بات ہے میاں صاحب کو تعظیم کے ساتھ گرفتار کیا جائے، سزایافتہ فرد کے استقبال کو روکنا قانون کے مطابق ہے، سزایافتہ شخص کا استقبال مناسب نہیں، مریم نواز کی گرفتاری خواتین پولیس کے ذریعے عمل میں لائی جائے جبکہ لاہور ایئرپورٹ کو سیل کیا جائے۔