حافظ آباد،خطرناک ثابت ہونے والے میٹریل کو آگ لگنے کی صورت میں پہلے سے حاصل کی گئی عملی تربیت بڑی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے،عرفان علی ملک

جمعرات 12 جولائی 2018 22:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) سول ڈیفنس آفیسر حافظ آباد عرفان علی ملک نے کہا ہے کہ جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہونے والے کاروبار سے وابستہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے موئثر طور پر نمٹنے کے لیے حکومتی اداروں کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کے ساتھ قیمتی املاک کا تحفظ بھی ممکن بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آتش گیر مادے ،گیس اور دیگر ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہونے والے میٹریل کو آگ لگنے کی صورت میں پہلے سے حاصل کی گئی عملی تربیت بڑی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے اور تربیت یافتہ افراد زیادہ بہتر اور منظم انداز میں ہنگامی صورتحال پر قابو پا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سول ڈیفنس آفس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا جسمیں آگ سے بچائو کی عملی تربیت مکمل کرنے والے دوکانداروں اور ڈیلروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکائو نٹس عدنان ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ عدنان ڈار نے کہا ہے کہ اس تربیتی پروگرام کے انعقاد کا مقصد (ایل پی جی) گیس کی خریدو فروخت کے کاروبار سے وابستہ افراد کو آگ لگنے کی صورت میں اُسے بجھانے اور اپنے جان و مال اور اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کی عملی تربیت فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آبادعدنان ارشد اولکھ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے گیس ڈیلروں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت ضروری بنیادی تربیت اور حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے تربیت حاصل کرنے والے دوسروں تک بھی اس پیغام کو پہنچائیں گے اور جان و مال کے تحفظ کے سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔سی ڈی او اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکائونٹس نے تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :