قومی احتساب بیورو نیب کو نواز شریف اور مریم نواز کی طیارے میں گرفتاری کیلئے وزارت دفاع سے ایپرن تک جانے کی اجازت مل گئی

جمعرات جولائی 22:55

قومی احتساب بیورو نیب کو نواز شریف اور مریم نواز کی طیارے میں گرفتاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو نیب کو نواز شریف اور مریم نواز کی طیارے میں گرفتاری کیلئے وزارت دفاع سے ایپرن تک جانے کی اجازت مل گئی، نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر پر سوار پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کیے جائیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی ایئرپورٹ کے ایپرن تک جانے کیلئے وزارت دفاع سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے اور وزارت دفاع نے نیب افسران کو لاہور ایئرپورٹ کے ایپرن تک جانے کی اجازت دے دی ہے، نیب کی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز سے ایک گھنٹہ قبل لاہور ایئرپورٹ پہنچ جائے گی اور طیارہ لینڈ کرنے کے بعد ایپرن سے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرے گی، نیب کی ٹیم ان کے پاسپورٹ لے کر ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کرے گی اور گرفتاری کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر میں سوار کیا جائے گا نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نیب کے 2افسران بھی ہوں گے۔

Your Thoughts and Comments