Live Updates

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی :شاہد خاقان اوراسد عمر سمیت10امیدواروں کو فائنل نوٹس جاری

مزید شکایات موصول ہوئی تو ایکٹ234کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،الیکشن کمیشن

جمعرات 12 جولائی 2018 23:02

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی :شاہد خاقان اوراسد عمر سمیت10امیدواروں کو فائنل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسد عمر ،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری سمیت 10امیدواروں کو فائنل نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹسز کے مطابق تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواروں کیخلاف مزید شکایات موصول ہوئی تو ایکٹ234کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر ، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، عمران خان اور طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔

علاوہ ازیں متحدہ مجلس عمل کے میاں محمد اسلم ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سبط الحیدر شاہ ،راجہ عمران اشرف اور افضل کھوکھر کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات