Live Updates

ڈرنے والے نہیں ، کارکن متحد اور چٹان کی طرح مضبوط ہیں، طلال چوہدری

قائدمیاں محمد نوازشریف کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کریں گے،کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 23:25

ڈرنے والے نہیں ، کارکن متحد اور چٹان کی طرح مضبوط ہیں، طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امیدوار این اے 102پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد طلال بدرچوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ہمارے کارکن متحد اور چٹان کی طرح مضبوط ہیں وہ اپنے قائدمیاں محمد نوازشریف کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کریں گے کارکن مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں مسلم لیگ ن میں دراڑیں ڈالنے اور گروپ بندیوں کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا الیکشن میں مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ متحدہوکر عوام کی طاقت سے مخالفین کو ناکوں چنے چبوادے گی عوام الیکشن میں خوشحالی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو ووٹ دیں گے منفی سیاست کی حامل پارٹی اور سیاست دانوں کو پھر مسترد اور سازشی ٹولہ کو منہ کی کھانی پڑے گی ہم حلقہ کے عوام کی طر ف سے مطمئن ہیں عوام کی طرف سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا سلسہ جاری ہے جس نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں ان شا ء اللہ فتح یاب ہوکردکھائیں گے ان خیا لات کا اظہار چک نمبر 106گ ب میں انہوں نے ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 99چوہدری اکبر علی گجرکے فرزند چوہدری عدیل گجر،رانامظفر پہلوان ،رانا ساجد ودیگر ہمراہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے شہباز شریف نے صوبہ بھر میں عملی خدمت کی ہے باشعور عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں ہی ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن رہے گا پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین باباجان محمد اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رانا پپو دودھی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات