افغانستان: جھیل کا بندھ ٹوٹنے اور سیلاب کے باعث دس افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:26

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) افغانستان میں ایک جھیل کے بندھ ٹوٹنے اور سیلاب کے نتیجے میں دس دیہاتی ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ نیجا شائر کے دیہی علاقے میں ایک جھیل کے بندھ ٹوٹنے اور اس کے نتیجے میں علاقہ زیر آب آگیا کم از کم دس رہائشی ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ہیومنیٹرین امور کی وزارت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو اور سرچ ٹیمیں دو ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے لاپتہ افراد کی تلاش اور دیگر امدادی سرگرمیوں کا آغاز بھی کردیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ جھیل کا بندھ اونچی پہاڑی پر واقع تھا جس میں ہزاروں کیوبک میٹر پانی ذخیرہ تھا