سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کا وفد سارک موسمیاتی تبدیلی سیمینار میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ ہو گیا
جمعرات 12 جولائی 2018 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم 2015 میں موسمیاتی تبدیلی پر پیرس معاہدے کی توثیق کر چکے ہیں اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 20 فیصد تک کم کرنے کے لئے اس کے اصولوں پر کاربند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لئے بڑا چیلنج بن چکا ہے اور عالمی برادری اسحوالے سے متحد ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2016 منظور کیا ہے اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی کے تحت اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک خصوصاً بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے بعض علاقوں میں انسانی صحت کیلئے انتہائی ناموزوں درجہ حرارت سیاس خطے کی 15 فی صد آبادی متاثر ہو رہی ہے اور 2015 میں شدید گرمی کی لہر، جس میں 2500 افراد ہلاک ہوگئے تھے، سمیت بہت سے واقعات اس صورتحال کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اقتصادی ترقی و معاشی تنوع، آبادی بالخصوص نوجوانوںکی شہروں کی طرف نقل مکانی اور خطے میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی بہت بڑی تعداد نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو انتہائی خطرناک سطح پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سے منسلک خطرات کے لحاظ سے درجہ بندی 6 اور 7 کے طور پر کی گئی ہے لیکن دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔ پہاڑی ماحول کو لاحق خطرات بھوٹان اور نیپال کے لئے چیلنج ہیں، بنگلہ دیش اور سری لنکا ساحلی علاقوں سے منسلک خطرات سے نبرد آزما ہیں جبکہ بھارت اور پاکستان میں خشک سالی اور پانی کی کمی کے باعث مسلسل زرعی پیداوار کو درپیش چیلنجز کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اقتصادی ترقی، غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچائو کے لئے بہت بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاہم ان پالیسیوں کے نتائج اور فوائد کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے اور پالیسی سازوں کو اس حوالے سے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک ممبر ممالک کو نجی شعبہ کے ساتھ ملک کر ’’صاف، سبز کاروبار‘‘ کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا اور متعلقہ شراکت داروں کی کپیسٹی بلڈنگ اور حوصلہ افزائی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.