دوہری شہریت کیس :

دوہری شہریت کے حامل افراد الیکشن نہیں لڑ سکتے ،چیف جسٹس

جمعرات 12 جولائی 2018 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئررضوی نے بتایا کہ 745 سرکاری افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں۔عدالتی احکامات کے بعد مزید 26افسران نے دوہری شہریت ظاہر کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہن دوہری شہریت کے حامل افراد الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

سرکاری افسران دراصل حکومت چلاتے ہیں لیکن ان کی دوہری شہریت پر کوئی پابندی نہیں عدالت نے ملکی مفاد میں دوہری شہریت کے حامل افراد کی فہرستیں جمع کیں۔مسئلے کا حل فی الحال سامنے نہیں آرہا وکیل شاہد حامد نے کہاکہ اس معاملہ میںعدالت کی معاونت کرنا میرے لیے اعزاز ہو گا۔غیرملکی شہری سرکاری ملازم حاصل کر سکتے ہیں۔