سپریم کورٹ نے ن لیگ کے میر بادشاہ قیصرانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے ن لیگ کے میر بادشاہ قیصرانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ میر بادشاہ قیصرانی کو جعلی ڈگری پر سزا سنائی گئی، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی تھی، ہائی کورٹ نے اپیل میں سزا معطل کر دی ہے، سزا معطل ہو جائے تو امیدوار الیکشن لڑ سکتا ہے، اپیل خارج ہونے پر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکتا ہے، نیاد رہے کہ میر بادشاہ قیصرانی این اے 189 ڈی جی خان سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔