عوام مخالفین کی ضمانتیںضبط کرائیں گے،اس مرتبہ لگ رہاہے کہ پورے خیبرپختونخواکی ترقی کیلئے دیکھے ہوئے خواب پورے ہوںگے،امیرمقام

جمعرات 12 جولائی 2018 23:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عوام مخالفین کی ضمانتیںضبط کرائیں گے،اس مرتبہ لگ رہاہے کہ پورے خیبرپختونخواکی ترقی کیلئے دیکھے ہوئے خواب پورے ہوںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے الپوری، شانگلہ میںپارٹی ورکروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرہزاروںورکروںنے پرجوش اندازمیںشرکت کی اورعہد کیا کہ انشاء اللہ توقعات سے بڑھ کر نشستیں حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیاست میںآنے کے بعدشانگلہ کے عوام نے جوعزت دی نہیںوہ کبھی نہیںبھول سکتا،میری عزت شانگلہ کے عام کی مرہون منت ہے۔انہوںنے کہاکہ شانگلہ کے عوام کونہ کبھی مایوس کیاہے اورنہ آئندہ کبھی مایوس کروںگا،میری جان ومال ان کی فلاح وبہبودکیلئے ہمہ وقت حاضرہوںگے۔انہوںنے کہاکہ سات مرتبہ موت دیکھ پھربھی عوام کی خدمت سے پیچھے نہیںہٹا،اپنے مشن کواسی طرح جاری رکھاہے اورانشاء اللہ جاری روکھوںگا،ہرمشکل میںاپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہاخواہ وہ دہشت گردی ہو،سیلاب ہو، زلزلہ یاکوئی اورقدرتی آفت ہوعوام کواکیلاکبھی نہیںچھوڑااورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکروںگا۔

متعلقہ عنوان :