25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،شیخ آفتاب احمد

جمعرات 12 جولائی 2018 23:50

25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،شیخ آفتاب ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این ای55شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا، عوام کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطب بانڈی ،تاجک ،رحموں میں شمولیتی تقریبات اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن پر جان نچھاور کرتے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوامی مسائل حل پہلی ترجیحات میں حل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،سیٹھ محمد رفیق بھولا ،خاور سیٹھ ،سعید الرحمن بھی موجو دتھے انہوں نے کہا کہ دوران اقتدار حلقہ کے 126دیہاتوں میں بجلی ،سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے پایا تکمیل تک پہنچائے ہیں ۔

عوام جانتے ہیں کہ حلقہ میں ترقیاتی کام صرف ن لیگ نے ہی مکمل کئے ہیں اور آئندہ بھی ن لیگ ہی عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے اٹک میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کروا سکے یہی وجہ ہے کہ عوام انہیں اچھی طرح جانتے ہیں 25جولائی کو اٹک کے ہر گھر سے شیر شیر کی آوازیں بلند ہو نگی ۔