ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی، ائر پورٹس پر سخت سیکیورٹی انتظامات، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے دستے مانگ لئے

جمعرات 12 جولائی 2018 23:52

ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) سا بق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر ائر پورٹس پر سخت سیکیورٹی انتظامات، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے دستے مانگ لئے ۔

(جاری ہے)

لاہوراوراسلام آباد ائر پورٹ کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد ہو گی۔ ائرپورٹس کی اندرونی سیکیورٹی اے ایس ایف بیرونی سیکیورٹی رینجرز کی ذمہ داری ہو گی۔ایئر پورٹس کے قریبی علاقوں میں پولیس کمانڈوز اور اہلکار تعینات ہونگے۔سیاسی کار کنوں کو ائر پورٹس کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔