عمران خان کے حلقہ این ای53کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

زلفی بخاری کی قیادت میں کارنرز میٹنگز اور موٹر سائیکل ریلی ،سپر مارکیٹ میں مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات جولائی 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) عمران خان کے حلقہ این ای53کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ،زلفی بخاری کی قیادت میں کارنرز میٹنگز اور موٹر سائیکل ریلی ،سپر مارکیٹ میں مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ،زلفی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد سے وزیر اعظم ہی وفاقی دارلحکومت کے مسائل ختم کریگا۔جمعرات کو عمران خان کی انتخابی مہم کے انچارج زلفی بخاری اور کواڈینٹر علی اعوان نے مختلف کارنرز میٹنگز سے خطاب کیا ،سپر مارکیٹ میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ 25جولائی فتح کا دن ہے عمران خان اسلام آباد سے منتخب ہو کے اس شہر کو مسائل کی گرداب سے نکالیں گے علی اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن میں رہ کر اسلام آباد کی جو خدمت کی وہ طارق فضل چوہدری نے دو بارمنتخب ہو کر بھی نہیں کی۔

(جاری ہے)

یو سی سوہان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ آپ لوگوں طارق فضل چوہدری کو ایسا کونسا ٹھیس پہنچایا ہے جس کی وجہ سے آپ کے ماڈل ویلج کی منظوری کی مخالفت کرتا ہے،ورکرز کو پیغام دیتے ہوئے بارہ کہوجلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کے لئے 22 سال دیئے تمام کارکنان آنے والے 10 دن تحریک انصاف اور عمران خان کو دے۔

انشائ اللہ تحریک انصاف کی حکومت سے آپ مایوس نہیں ہونگے۔علاوہ ازیںسیکٹر آئی ایٹ ، آئی نائن میں تحریک انصاف کی طرف سے شاندار کار بائیک ریلی کاانعقاد کیا گیاریلی کی قیادت مرکزی رہنما تحریک انصاف علی نواز اعوان نے کی۔ ریلی میں گاڑیوں اور سینکڑوں بائیک کے ساتھ کارکنان و مقامی قائدین خالد خان وزیر (آئی نائن) حیدر بن مسعود(آئی ایٹ) و دیگر کی نے شرکت کی۔

نوجوانوں نے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے ہوئے منظم انداز میں ریلی کو اختتامی کیمپ تک پہنچایا جہاں پر رہنما تحریک انصاف علی نواز اعوان نے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی نائن آئی ایٹ نے فیصلہ دے دیا کہ 25 تاریخ کو ڈبے سے بلا نکلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ظلم اور جبر پر مبنی نظام کا خاتمہ کرکے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔ اور پاکستان کو پرامن بنائے گی۔