الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں فیس بک کی خدمات لینے سے معذرت کر لی

جمعہ 13 جولائی 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں فیس بک کی خدمات لینے سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے پیشکش کی کہ عام انتخابات میں کمیشن کا آفیشل فیس بٴْک پیج بنایا جائے ،ْ فیس بک عام انتخابات 2018ء میں پاکستانی ووٹرز کو اس آفیشل پیج کے ذریعے آگہی دینے کیلئے خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے ،ْاس سے عام انتخابات کیلئے مختلف ٹرینڈز متعارف کرائے جا سکتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے فیس بٴْک کی پیشکش لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایک حساس معاملہ ہے، عام انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا۔