نوازاورمریم کی عدالت میں پیشی ، وفاقی حکومت مدد کررہی ہے،علی ظفر

وفاقی حکومت سیکورٹی سے متعلق پنجاب حکومت کی مدد کررہی ہے ،ْ نگران وزیر قانون

جمعہ جولائی 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) نگراں حکومت کے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکوقانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے ،ْ وفاقی حکومت سیکورٹی سے متعلق پنجاب حکومت کی مدد کررہی ہے۔

یہ بات علی ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے بتایا کہ نوازشریف اورمریم نوازکوعدالت کے سامنے پیش کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر انہوںنے کہاکہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈائون نہیں کیا جارہا، صرف امن امان کی صورتحال کو کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔

Your Thoughts and Comments