لاڑکانہ میں ذولفقار علی بھٹو کے آبائی علاقے کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم

پل نہ ہونے کے باعث لوگ جنازہ پانی کے اندر سے لے کر گزر رہے ہیں،تصاویر وائرل ہوگئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 22:21

لاڑکانہ میں ذولفقار علی بھٹو کے آبائی علاقے کے مکین بنیادی سہولتوں ..
لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء ) :لاڑکانہ میں ذولفقار علی بھٹو کے آبائی علاقے کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ پل نہ ہونے کے باعث لوگ جنازہ پانی کے اندر سے لے کر گزر رہے ہیں،تصاویر وائرل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ 10 سال سے مسلسل سندھ کی حکمران جماعت ہے۔اس حوالے سے جب ان سے بات کی جائے تو اپنی کارکردگی کے حوالے سے بتاتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگتے ہیں تاہم دوسری جانب سے یہ بات بھی سو فیصد حقیقت پر مبنی ہے کہ پیپلز پارٹی 10 سال مسلسل حکمرانی کے باوجود سندھ کی عوام کی وہ خدمت نہیں کر سکی جو انہیں کرنی چاہیے تھی۔

اس حوالے سے کراچی کے حالات اور وہاں موجود بد نظمی اور کوڑے کے ڈھیر سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

اور تو اور پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے لاڑکانہ کی حالت زار بھی سب کے سامنے ہے۔اس حوالے لاڑکانہ میں ذولفقار علی بھٹو کے آبائی علاقے کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔پل نہ ہونے کے باعث لوگ جنازہ پانی کے اندر سے لے کر گزر رہے ہیں،تصاویر وائرل ہوگئیں۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے اسی طرح کی صورت حال کا سامنا پنجاب کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں بھی لوگوں کو کرنا پڑا تھا جہاں جنازے کے شرکا جنازے کو گندے پانی سے لے کر گزرنے پر مجبور تھے اور اس پر سپریمکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی راو اجمل اور رضا علی گیلانی کو طلب بھی کیا تھا۔