لندن میں مظاہرین کا خوف ،نواز شریف گھر کےعقبی راستے ائیرپورٹ روانہ

نواز شریف کچھ ہی دیر میں ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچیں ھے جہاں سے وہ 12:45پر پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 22:41

لندن میں مظاہرین کا خوف ،نواز شریف گھر کےعقبی راستے ائیرپورٹ روانہ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) :لندن میں مظاہرین کا خوف ،نواز شریف گھر کےعقبی راستے ائیرپورٹ روانہ ہو گئے۔ نواز شریف کچھ ہی دیر میں ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچیں ھے جہاں سے وہ 12:45پر پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنا دی گئی ہے۔اس سزا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11سال قید بامشقت علاوہ 80 ملین پاونڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید بامشقت اور 20 ملیں جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے اور دوسری جانب مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت اڈیالہ جیل کی بی کلاس میں موجود ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز بھی گرفتاری دینے کے لیے وطن واپس پہنچ رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نوازشریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے ہیتھرو ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔مرکزی دروازے پر مظاہرین کی موجودگی نے سابق وزیر اعظم کو عقبی دروازے سے نکلنے پر مجبور کردیا۔

وہ کچھ ہی دیر میں ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچیں گے۔جہاں سےنواز شریف آج رات 12بج کر 45 منٹ پر لندن سے نجی پرواز پر روانہ ہوں گے۔وہ نجی پرواز ای وائے 18سے روانہ ہوں گے۔نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما اور کچھ میڈیا شخصیات بھی ہوں گے ۔نواز شریف لندن سے13جولائی صبح 8:45پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کریں گے اور وہاں سے نجی پرواز ای وائے 243سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گےجہاں انہیں جہاز سے اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔