لندن میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

لندن پولیس نے جنید صفدر کو ایک نوجوان کو مکا مارنے پر گرفتار کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 23:39

لندن میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) :لندن میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا۔ لندن پولیس نے جنید صفدر کو ایک نوجوان کو مکا مارنے پر گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق جب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ آیا ہے تب سے لندن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اکثر افراد نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں دھرنا دے رکھا ہے۔

اس موقع پر کچھ نا خوشگوار واقعات بھی پیش آئے ہیں جس میں مظاہرین اور مسلم لیگ ن کے حامیوں میں جھگڑا ہوا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ آج پیش آیا جس کے نتیجے میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ لندن کیں مقیم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے بچوں کا مظاہرین سے جھگڑا ہو گیا جس پر جنید صفدر نے طیش میں آ کے مظاہرین پر حملہ کردیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں سے ایک نوجوان کو مکا مارنے پر لندن پولیس نے جنید صفدر کو گرفتار کر لیا ۔انہیں ہتھکڑی لگا کر پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے
جہاں ان کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی۔حسین نواز کے بیٹے زکریا کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مظاہرین کے ساتھ الجھنے اور انکا موبائل چھیننے پر لیگی عہدیدار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کچھ ہی دیر میں ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچیں گے۔جہاں سےنواز شریف آج رات 12بج کر 45 منٹ پر لندن سے نجی پرواز پر روانہ ہوں گے۔وہ نجی پرواز ای وائے 18سے روانہ ہوں گے۔نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما اور کچھ میڈیا شخصیات بھی ہوں گے ۔نواز شریف لندن سے13جولائی صبح 8:45پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کریں گے اور وہاں سے نجی پرواز ای وائے 243سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گےجہاں انہیں جہاز سے اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔