حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

جمعرات 12 جولائی 2018 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل کراچی و حلقہ این اے 250کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں نوجوانوں کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے ،ہمارے ہاں میر ٹ کا استحصال کیا جارہا ہے اور اسپورٹس فیڈریشن اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتی ،نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، نوجوان طبقہ میرٹ کے نظام کو صاف و شفاف بنانے کے لیے اہل اور دیانت دار قیادت کو سپورٹ کرے اور 25جولائی کو ایم ایم اے کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاکر مجلس عمل کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی میں حلقہ انتخاب این اے 250اور پی ایس 120میں ’’اسپورٹس کنونشن ‘‘ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان اور امیدوار پی ایس 120عبد الرزاق خان نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں ضلع غربی سے کرکٹ اور فٹبال ٹیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔حافظ نعیم الرحمن نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع غربی میں اس وقت بھی ہمارے پاس انٹر نیشنل لیول کے کھلاڑی موجود ہیں۔حکومت کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں نوجوانوں کاٹیلنٹ ضائع کیا جارہا ہے