صوبے کو پسماندگی سے نکالنے کا واحد حل ہمارے نوجوانوں کا جدید تعلیم سے آراستہ ہونا ہے، نگران وزیر داخلہ

تعلیم صرف ڈگریوں کے حصول کے لیئے نہیں بلکہ جدید ریسرچ آگاہی و تحقیق کاذریعہ ہونا چاہیے جب تک معیار تعلیم کو عالمی معیار پر نہیں لایاجاتا اس وقت تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے، آغا عمربنگلزئی کییذیڈینشل کالج خضدار کے دور ے کے موقع پر گفتگو

جمعرات 12 جولائی 2018 23:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نگران وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمربنگلزئی نے کہاہے کہ صوبے کو پسماندگی سے نکالنے کا واحد حل ہمارے نوجوانوں کا جدید تعلیم سے آراستہ ہونا ہے، تعلیم صرف ڈگریوں کے حصول کے لیئے نہیں بلکہ جدید ریسرچ آگاہی و تحقیق کاذریعہ ہونا چاہیے جب تک معیار تعلیم کو عالمی معیار پر نہیں لایاجاتا اس وقت تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے، معیار تعلیم کو بلند ی تک لیجانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار کے دور ے کے موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا ۔اس سے قبل بی آر سی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک نے نگران وزیرداخلہ بلوچستان کو کالج ہذا میں معیار تعلیم اس کے شعبہ جات درس و تدریس اور ادارے کے تاریخی حوالے سے مفصل بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج کے اساتذہ اور اسٹاف کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔

نگران وزیرداخلہ نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا ۔انہوںنے بی آر سی کے تعلیمی معیار نظم و ضبط پرنسپل اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔نگران وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کہاکہ جدید تعلیم کا حصول ہی ہمیں دنیاء کے جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قابل بنا تی ہے ،ہمیں اپنے اداروں کو کامیابی کے نھج تک پہنچا کر ان سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کھیپ پید اکرنا ہو گا جو آگے چل کر ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی کو کالج کے مختلف شعبہ جا ت کا معائنہ بھی کرایا گیا ۔