ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے،قائم علی شا

۔ آبادی کے لحاظ سے سندھ کو وہ تمام حقوق اور وسائل نہں ہے جو ہونے چاہیئے،حساب مانگنے والے پہلے خود حساب دیں، کچھ طاقتیں الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں،سابق وزیراعلی سندھ کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 12 جولائی 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے۔ الیکشن کو آسان نہیں سمجھتے ۔ آبادی کے لحاظ سے سندھ کو وہ تمام حقوق اور وسائل نہں ہے جو ہونے چاہیئے۔ احتساب ہر کسی کا ہونا چاہیئے۔ حساب مانگنے والے پہلے خود حساب دیں۔

بہترین حساب لینے و الا اور انصاف کرنے والا پاکستان کی عوام ہے ۔ کچھ طاقتیں الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں۔ کسی پارٹی کو کم تر نہیں سمجھتے ۔ پیپلز پارٹی کو عوامی خدمات کے اعتراف میں بھاری ووٹ ملیں گے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کو آسان نہیں سمجھتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی عوام کے لئے خدمات ہیں۔

(جاری ہے)

بھٹو سے لے کر آج تک پارٹی نے عوام کی دل لگا کر خدمت کی ہے تو انشاء اللہ عوام پھر ہمیں موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بہت سارے ایشوز ہیں۔ ہم دعویٰ نہیں کرتے کہ سارے مسئلے حل کئے گئے ہیں لیکن سندھ اور کراچی کی آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ہم نے کافی کام کئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے سندھ کو وہ تمام حقوق حاصل نہیں ہیں جو ہونے چاہیئے۔

سندھ وک اپنا جائز حق اور مراعات ملنی چاہیئں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساب و کتاب ہونا چاہیئے۔ ہم بھی پانا جواب دیں گے لیکن سب کا ہونا چاہیئے۔ پہلے ہم سے حساب لینے والے خود حساب دیں سب سے زیادہ حساب لینے والے پاکستان اور سندھ کے عوام ہیں وہی بہترین انصاف کرنیو الے ہیں۔ شہید بھٹو کی کہاوت ہے کہ بہترین انصاف کرنے والے پاکستان کے عوام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزام تراشی نہیں کرتے ہیں بلکہ حقیقت بتاتے ہیں کہ الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں کون کر ہرا ہے۔ اس طرح نہیں ہونا چاہیئے صاف شفاف الیکشن کے لئے ہم بالکل تیار ہیں اور انشاء اللہ ہمارا تجربہ ہے کہ ہماری اکثریت سے پیپلز پارٹی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب کے زمانے میں 9ستارے تھے اب چودہ ستارے ہو گئے ہیں آج بھی پیپلز پارٹی وہی سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہے جو 2013ء کے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔

ہم کسی پارٹی کو کم نہیں سمجھتے لیکن عوامی خدمات کے اعتراف میں ہمیشہ کی طرح پیپلز پارٹی جیتے گی۔ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میری اچھی صحت کا راز ورزش ہے اور اچھے کام کرنا ہے صحت کو برقرار رکھنے کے ئے کھانے پینے میں بہت احتیاط کرتے ہیں۔