لندن میں حسین نواز کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرہ کرنے والے نوجوان پر حملہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جولائی 2018 00:00

لندن میں حسین نواز کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2018ء) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت رونما ہوا جب مریم نواز کے بچے صفدر جنید اور انکے دوست واپس گھر جا رہے تھے تو ان کے گھر کے باہر مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر ان کے اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا اور جنید صفدر کا مکا مظاہرین میں سے ایک لڑکے کو لگا۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر جنید صفدر اور زکریا حسین کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہونے کے بعد لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر اور زکریا حسین کی پولیس اسٹیشن میں مکمل جامع تلاشی لی جائے گیا ور اگر کوئی ایسی چیز ان کے قبضے سے برآمد ہوئی تو ان پر مقدمہ ہو گا بصورت دیگر رہا کر دیا جائے گا۔