گرفتاری کے بعد جنید صفدر کا موقف بھی سامنے آگیا

مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور مجھے مارنے کی کوشش کی،جنید صفدر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ جولائی 00:20

گرفتاری کے بعد جنید صفدر کا موقف بھی سامنے آگیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) :گرفتاری کے بعد جنید صفدر کا موقف بھی سامنے آگیا۔مریم نواز کے صاحبزادےجنید صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور مجھے مارنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق جب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ آیا ہے تب سے لندن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اکثر افراد نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں دھرنا دے رکھا ہے۔

اس موقع پر کچھ نا خوشگوار واقعات بھی پیش آئے ہیں جس میں مظاہرین اور مسلم لیگ ن کے حامیوں میں جھگڑا ہوا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ آج پیش آیا جس کے نتیجے میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ لندن کیں مقیم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے بچوں کا مظاہرین سے جھگڑا ہو گیا جس پر جنید صفدر نے طیش میں آ کے مظاہرین پر حملہ کردیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں سے ایک نوجوان کو مکا مارنے پر لندن پولیس نے جنید صفدر کو گرفتار کر لیا ۔انہیں ہتھکڑی لگا کر پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے
جہاں ان کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی۔حسین نواز کے بیٹے زکریا کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔گرفتاری کے بعد جنید صفدر کا موقف بھی سامنے آگیا۔مریم نواز کے صاحبزادےجنید صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور مجھے مارنے کی کوشش کی۔

جنید صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دفاع کے لیے یہ سب کیا ہے ۔جنید صفدر کو چئیرنگ کراس پولیس اسٹیشن پر منتقل کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مظاہرین کے ساتھ الجھنے اور انکا موبائل چھیننے پر لیگی عہدیدار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔جنید صفدر کی لندن میں ایون فیلڈاپارٹمنٹس کے باہر لڑائی اورگرفتاری کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: