Live Updates

نواز شریف لندن سے پاکستان کے لیے روانہ

ابوظہنی میں 7 گھنٹے ٹھہرنے کے بعد کل شام 6بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 00:37

نواز شریف لندن سے پاکستان کے لیے روانہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12جولائی 2018ء) :نواز شریف لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ ابوظہنی میں 7 گھنٹے ٹھہرنے کے بعد کل شام 6بج کر 15 منٹ پر لاہور لینڈ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت سے استثنیٰ ملنے کے بعد عید منانے کے لیے 14جون کو لندن پہنچے تھے تاہم لندن پہنچتے ہی انہیں اطلاع ملی کہ انکی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت شدید بگڑ گئی ہے اور انہیں ہارٹ اٹیک کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد کلثوم نواز کی طبیعت مسلسل گرتی رہی جس کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے برطانیہ میں قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔3 جولائی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا جسے 6 جولائی کو سنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ ریفرنس کافیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔اس فیصلے کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ ،قطری خط جھوٹا اور جعلی تھا،احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دے دیا ہے،احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا بھی سنادی ہے،تینوں ملزمان کوان کی عدم موجودگی میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے دامادکیپٹن رصفدر کوایک سال سزا سنائی گئی ہے۔مریم نواز کوجعلی دستاویزات تیار کرنے پر دھوکہ دہی ثابت ہوئی ہے جس پرانہیں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔احتساب عدالت نے نوازشریف کو10سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی نے ان سزاوں کے بعد لندن سے وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔تاہم تاز ترین اطلاع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔وہ نجی پرواز ای وائے 18سے روانہ ہوئے۔نواز شریف کے ساتھ پارٹی رہنما اور کچھ میڈیا شخصیات بھی ہوں گے ۔نواز شریف لندن سے13جولائی صبح 8:45پر ابوظہبی پہنچیں گے۔ جہاں وہ 7 گھنٹے قیام کریں گے اور وہاں سے نجی پرواز ای وائے 243سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گےجہاں انہیں جہاز سے اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات