چیئرمین نیب نے سادگی کی مثال قائم کر دی ، بغیر کسی پروٹوکول کے اسلام آباد سے کوئٹہ آمد

اپنے سہ روز ہ دورے میں سرکار کے خرچے پر کسی ہوٹل میں قیام کیا ، نہ سرکاری کھانہ کھایا اور نہ ہی اپنے سٹاف افسر کو کوئٹہ ہمراہ ساتھ آنے کی اجازت دی

جمعہ 13 جولائی 2018 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) ،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب بلوچستان کے دورے کے دوران سادگی اور قومی خزانے کے منصفانہ استعمال کی مثال قائم کر دی وہ بنا کسی پروٹوکول کے اسلام آباد سے کوئٹہ آئے بلکہ اپنے سہ روز ہ دورے میں سرکار کے خرچے پر کسی ہوٹل میں قیام کیا ، نہ سرکاری کھانہ کھایا اور نہ ہی اپنے سٹاف افسر کو کوئٹہ ہمراہ ساتھ آنے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کا یہ عمل نہ صرف انکے کرپشن کے خلاف جہاد کا عملی نمونہ اور قول و فعل میں مماثلت کی عمدہ مثال ہے بلکہ پاکستان جیسے غریب ملک کے ارباب اختیار کے لئے قابل تقلید عمل بھی ہے۔