مسلم لیگ ن کے کارکنان کیخلاف پولیس کا کریک ڈاون ‘پولیس نی64 لیگی کارکنان کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا‘ذرائع

جمعہ 13 جولائی 2018 00:10

مسلم لیگ ن کے کارکنان کیخلاف پولیس کا کریک ڈاون ‘پولیس نی64 لیگی کارکنان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے کارکنان کیخلاف پولیس کا کریک ڈاون ‘64 لیگی کارکنان کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا ‘گرفتار کارکنان کو 16 ایم پی او کے تحت 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون کا آغا ز کر دیا ہے اس حوالے سے پولیس نے مسلم لیگ ن کے 64 گرفتارکارکنان کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا ہے پو لیس کا کہنا ہے کہ جیل منتقل کرنے سے پہلے سب کا طبی معائنہ کیا گیا ،جیل جانے والوں میں چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز اور کارکنان شامل ہیں ،تمام گرفتار کارکنان کو 16 ایم پی او کے تحت 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا ،واضح رہے یہ تمام گرفتاریاں نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے پیش نظر ہونے والے ریلی کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔