جنید صفدر کو 7 سال قید ہو سکتی ہے، برطانوی پولیس

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 13 جولائی 2018 09:23

جنید صفدر کو 7 سال قید ہو سکتی ہے، برطانوی پولیس
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2018ء) جنید صفدر کو لندن میں نوجوان کو مارنے پر 7 سال قید ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی میڈیکل رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہو گی لیکن برطانیہ میں ایسے جرم پر سزا 7 سال قید ہے۔ اس سے پہلےقائد مسلم لیگ (ن)  کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سب کچھ اس وقت رونما ہوا جب حسن نواز کے بچوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدتمیزی کی۔

دوسری جانب جنید صفدر کا موقف ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ادھر پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا حسین کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدراور حسین نواز کے بیٹے زکریا نواز کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر اور زکریا نواز کو لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہائوس کے باہر مظاہرین کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔گزشتہ روز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر جنید صفدر اور زکریا حسین کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ جنید صفدر کی لندن میں ایون فیلڈاپارٹمنٹس کے باہر لڑائی کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: