نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ جولائی 10:24

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2018ء) نیب کی 3 رکنی ٹیم مجرم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی، نیب ٹیم دونوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لے گی۔نیب ٹیم ابوظہبی میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کرے گی۔ نیب ٹیم طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی دونوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لی گی۔

(جاری ہے)

نیب کی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز سے  جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔ تاہم نیب کی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو دوران پرواز ہی یا متحدہ عرب امارات سے ہی گرفتار کر لے گی۔ جبکہ ممکنہ طور پر نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز کا رخ لاہور سے موڑ کر اسلام آباد لے جائے جانے کا قوی امکان ہے۔ لاہور آمد کی صورت میں نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ کے رن وے پر ہی ہیلی کاپٹر سوار کروا کر اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔