Live Updates

سابق وزیر اعلی کے پی کے اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ

سابق وزیر اعلی اکرام دارانی کے قافلے پر بنوں میں بم حملہ کیا گیا، 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 10:58

سابق وزیر اعلی کے پی کے اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ
بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2018ء) سابق وزیر اعلی کے پی کے اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی کے پی کے اکرام دارانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ بنوں میں پیش آیا ہے۔جس میں سابق وزیر اعلی کے پی کے اور جے یو آئی ایف کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امداد ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔جہاں سے زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اکرم درانی انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

جب ان کے قافلے کو بم کے زریعے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق اس حملے میں اکرم درانی محفوظ رہے ہیں۔ پولیس ذرائے کے مطابق بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ے کیا گیا ہے۔جب کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوا تھا۔اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں بس کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور تمام سیاسی رہنما اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کئی سیاسی رہنماؤں کے لیے الرٹ بھی جاری کی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

اور دہشت گرد عام انتخابات میں انتشار پیدا کرنے کے لیے ان کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ابھی کچھ روز قبل ہی اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی انتخابی مہم میں خود کش دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہارون بلو ر شہید ہو گئے تھے۔جب کہ اس کے علاوہ بھی 21لوگ شہید ہو گئے تھے۔ایسے میں پاکستان کے انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی کی سخت ضرورت ہے۔آج ایک اور سیاسی رہنما کے ساتھ بھی افوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی کے پی کے اکرام دارانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ بنوں میں پیش آیا ہے۔جس میں سابق وزیر اعلی کے پی کے اور جے ئو آئی ایف کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات