کپاس کی چنائی احتیاط سے کریں،محکمہ زراعت

جمعہ 13 جولائی 2018 11:00

قصور۔13جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کپاس کی چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور اس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے کہا کہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 40سے 50فیصد ٹینڈے کھل جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ چنائی کا صحیح وقت 10بجے صبح کے بعدشروع ہوتاہے اور شام4بجے چنائی بند کردینی چاہئیے اسی طرح چنی ہوئی کپاس کی گیلی جگہ پر نہیں رکھناچاہئیے اور کپاس کی اقسام کو علیحد ہ رکھناچاہئیے تاکہ ایک قسم دوسری قسم میں شامل نہ ہوسکے۔