چین ، کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 19 ہلاک، 12 زخمی

جمعہ 13 جولائی 2018 11:32

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) چین کے جنوبی سچوان صوبے میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز ہوا تاہم اسکی اطلاع مقامی حکومت نے جمعہ کو دی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ سچوان صوبے کے دارالحکومت چینگدو سے کافی دور واقع ایک صنعتی علاقے کے یبن ہینگڈا ٹیکنالوجی میں ہوئے دھماکے کی وجوہات کے بارے میں ابھی معلوم نہیں سکا۔ ویڈیو میں فیکٹری سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ امدادی کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔