ن لیگ نے پاکستانی عوام کو جذباتی کر دینے والا اشتہار چلا دیا

اشتہار میں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز سے متعلق جذباتی بیانات شامل ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 11:36

ن لیگ نے پاکستانی عوام کو جذباتی کر دینے والا اشتہار چلا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2018ء) ن لیگ نے پاکستانی عوام کو جذباتی کر دینے والا اشتہار چلا دیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج پاکستان پہنچیں گے۔ن لیگ یہ توقع ظاہر کر رہی ہے کہ نواز شریف کی پاکستان آمد پر عوام کی طرف سے بھرپور استقبال کیا جائے گا۔اور عوام کا ایک سمندر نواز شریف کا منتظر ہو گا،تاہم اس کے بر عکس نوا زشریف کی پاکستان آمد پر ن لیگ کے سپورٹرز میں کوئی گرم جوشی دیکھنے کو نہیں مل رہی۔

جب کہ فیصل آباد، سرگودھا اور خوشاب سے ابھی تک ن لیگی کارکنان کی ایک بھی ریلی لاہور کی طرف روانہ ہو گئی۔ن لیگ کی مقامی قیادت گرفتاریوں کے ڈر سے منظر عام سے غائب ہے۔تاہم ن لیگ نے بھی اس کا ایک حل نکال لیا۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے پاکستان کے مخلت ٹی وی چینلز پر عوام کو جذباتی کر دینے والا اشتہار جاری کیا ہے۔جس میں نواز شریف کو اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

جب کہ اشتہار میں نواز شریف کہتے ہیں کہ میں روز اسی امید میں آتا ہوں کہ کلثوم نواز آج ہوش میں آئیں گی، آج میری ان سے بات ہوگی اور پھر شام کو واپس وہی امید لیکر چلاجاتا ہوں۔نواز شریف مزید کہتے ہیں کہ میں نے آپ کے لیے اور پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے خودری کا جھنڈ ا اٹھایا ہے۔اگر ووٹ کو روکنے کی قیمت یہ جیل اور ہتھ کڑی ہے تو میں یہ قیمت چکانے کے لیے آ رہا ہوں۔

اشہتار کے اختتام پر نواز شریف کہتے ہیں کہ میں جہاں بھی وہں میری آواز آپ تک پہنچے گی۔انشاء اللہ۔ اسی متعلق معروف اینکر شہزاد اقبال نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو اشتہارات میں استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔اور نہ ہی اس کی ضروت تھی۔ن لیگ کے باقی اشتہارات اچھے تھے اور پیغام بھی دے رہے تھے۔
جب کہ دوسری طرف نیب کی 3 رکنی ٹیم مجرم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی، نیب ٹیم دونوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لے گی۔

نیب ٹیم ابوظہبی میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کرے گی۔ نیب ٹیم طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی دونوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لی گی۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے گا۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز نجی طیارے کی پرواز سے جمعہ کی شام 6بج کر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔