ْپاکستان مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں 2013ء کی نسبت زیادہ سیٹیں جیتے گی‘ احسن اقبال

جمعہ 13 جولائی 2018 11:46

ْپاکستان مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں 2013ء کی نسبت زیادہ سیٹیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی جماعت 2018ء کے عام انتخابات میں 2013ء کی نسبت زیادہ سیٹیں جیتے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی گزشتہ حکومت کی بہتر کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی وجہ سے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی۔

احسن اقبال نے دعوٰی کیا کہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نارووال کا ضلعی ہسپتال مریضوں کو جدید اور علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی اہم و موثر اقدامات کیے ہیں لیکن ابھی مزید بہتری کی بھی ضرورت ہے۔