فلم’’زیرو‘‘ میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے

’’زیرو‘‘ اس سال کرسمس کے موقع پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

جمعہ 13 جولائی 2018 12:12

فلم’’زیرو‘‘ میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ کے مداحوں کی تعداد یوں تو کروڑوں میں ہے لیکن ان کروڑوں میں ایک فین ایسا بھی ہے جس نے اپنے ہیرو کو متاثر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رٴْخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک مداح کی جانب سے بنائے گئے فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کی اینی میٹڈ ورڑن نہ صرف شیئر کیا بلکہ اٴْس فین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فلم’’زیرو‘‘ میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے جبکہ کنگ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر ا?ئیں گے جبکہ سلمان خان، سری دیوی، کرینہ کپور، کاجول و دیگر کئی اداکارمہمان کے طور پر فلم کا حصہ ہیں ۔’’زیرو‘‘ اس سال کرسمس کے موقع پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔