ایوان بالا کے اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات موخر

جمعہ 13 جولائی 2018 12:22

ایوان بالا کے اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات موخر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) ایوان بالا میں جمعہ کو سینیٹر حاصل بزنجو اور سینیٹر سعدیہ عباسی نے سوالات کے جواب نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو ایوان بالا کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات موخر کر دیا گیا جس پر سینیٹر حاصل بزنجو اور سینیٹر سعدیہ عباسی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو ایوان بالا کے امور کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ وزیر اطلاعات علی ظفر کی آمد پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پورا ایوان انتظار کر رہا ہوتا ہے، وزراء کو وقت پر آنا چاہئے۔