لاہور اور اسلام آباد میں غیرمعمولی انتظامات، میٹرو بس سروس معطل

جمعہ 13 جولائی 2018 12:33

لاہور اور اسلام آباد میں غیرمعمولی انتظامات، میٹرو بس سروس معطل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ا?مد سے قبل لاہور اور اسلام ا?باد میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ لاہور میں میٹرو بس سروس بھی معطل رہی ۔لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز رکھے گئے تھے جب کہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک ا?فیسر (سی ٹی او) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ٹریفک پلان پر ریلی سے قبل عمل درآمد کیا جائے گا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 200 سے زائد وارڈنز فرائض انجام دیں گے۔سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو ایئر پورٹ تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس فراہم کی جائے گی اور ایئرپورٹ تک صرف فضائی مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث بس سروس دن بھر بند رہے رہی ۔