پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے‘

جو میرے بس میں ہے اور تھا وہ میں کرچکا ‘ معلوم ہے کہ سزا ہوئی جیل لے جایا جائے گا‘عوام میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں اور ملک کی تقدیر بدلیں، یہ مواقع بار بار نہیں آئیں گے‘ نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا۔ اب آپ کی باری ہے ! سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر طیارے میں ریکارڈ کیا گیا ویڈیو پیغام

جمعہ 13 جولائی 2018 12:48

پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے‘
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہوں، عوام ساتھ دیں اور قدم سے قدم ملا کر چلیں۔لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر طیارے میں ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، جو میرے بس میں ہے اور تھا وہ میں کرچکا ہوں، معلوم ہے کہ سزا ہوئی ہے اور مجھے جیل لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں اور ملک کی تقدیر بدلیں، یہ مواقع بار بار نہیں آئیں گے۔ نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا۔ اب آپ کی باری ہے !۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔نواز شریف کے داماد اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے پاکستان پہنچنے پر انہیں بھی اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔