Live Updates

سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان گھر میں نظر بند‘

رہائش گاہ پر تالہ لگا دیا گیا بلیغ الرحمان کو نواز شریف کے استقبال سے روکنے کیلئے گھر پر پولیس تعینات کی گئی ‘ انتظامیہ

جمعہ 13 جولائی 2018 12:52

سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان گھر میں نظر بند‘
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کی رہائش گاہ انہیں نظر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلیغ الرحمان نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جاتا چاہتے تھے۔ تاہم حکام کی جانب سے موصول ہدایات کے باعث انہیں روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق بلیغ الرحمان کو روکنے کیلئے ان کے گھر پر پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے، جب کہ بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ کے دروازہ پر پولیس نے تالا لگا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان نے اگر رہائش گاہ سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ا?مدن سے زائد اثاثوں پر نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 ملین پاؤنڈ، جب کہ مریم نواز شریف کو اپنے والد کی جائیداد چھپانے میں معاونت پر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات