نوازشریف اور مریم نواز کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی صورت میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جمعہ 13 جولائی 2018 13:28

نوازشریف اور مریم نواز کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی صورت میں سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی صورت میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایئرلائینز کے آفس سمیت تمام دفاتر کو بند کروا دیا گیا، سیکورٹی اداروں اور اے ایس ایف نے ایئرپورٹ کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا۔