Live Updates

اسلام آباد کے نوجوانوں کیلئے باقی صوبوں کی طرح کوٹہ سسٹم رائج کرینگے‘ اسد عمر

جمعہ 13 جولائی 2018 13:30

اسلام آباد کے نوجوانوں کیلئے باقی صوبوں کی طرح کوٹہ سسٹم رائج کرینگے‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) اسلام آباد کے نوجوانوں کیلئے باقی صوبوں کی طرح کوٹہ سسٹم رائج کرینگے۔ڈھوک اعوان جنھگی سیداں میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے این اے 54 اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے نوجوانوں کے ساتھ یہ بڑی ناانصافی ہے کہ ملازمت کیلئے اسلام آباد کا کوٹہ مختص نہیں ہے پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر کا وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ مقرر ہے لیکن فیڈرل کے نوجوانوں کے لیے کوئی کوٹہ مقرر نہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت نے نوجوان کیلیے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ( ن) کے پاس 100فیصد بجٹ اور اختیار کے باوجود اسلام آباد کے باسیوں کیلیے کچھ نہیں کرسکا۔ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی قومی اسمبلی کے فلور پر اس مسئلہ کو اٹھاؤنگا تاکہ آئین پاکستان میں اس کی گنجائش پیدا کی جاسکے۔اجتماع سے عامر مغل،نعیم خان اور جمشید مغل نے بھی خطاب کیا اور ڈھوک اعوان کے باسیوں سے اسد عمر کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں عمران خان واحد لیڈر جس پر پوری پاکستانی قوم اعتماد کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات