چین کا امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تنازعے میں باہمی مذاکرات کی ممکنہ بحالی کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا ،ْچینی وزارت خارجہ

جمعہ 13 جولائی 2018 14:24

چین کا امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تنازعے میں باہمی مذاکرات کی ممکنہ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) چین میں وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین کا امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تنازعے میں باہمی مذاکرات کی ممکنہ بحالی کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ چین امریکا کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں چاہتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ چین امریکا کے ساتھ ایسی کسی جنگ سے خائف بھی نہیں ہے اور ضروری ہوا تو یہ لڑی بھی جائے گی۔واضح رہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ہفتے چینی درآمدات پر تقریباً دو سو ارب ڈالر کے اضافی محصولات بھی عائد کئے تھے۔