Live Updates

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فلائٹ لیٹ ہو گئی

نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار، 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی ۔ میڈیا ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جولائی 2018 14:18

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فلائٹ لیٹ ہو گئی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز سوا چھ بجے کی بجائے 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر جہاں سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں نیب نے بھی مجرموں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

نیب کی ٹیم لاہور ائیر پورٹ پرلینڈ ہوتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی ضبط کرے گی۔ واضح رہےکہ نیب کی جانب سے پاکستان واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کے لیے وزارت دفاع سے اجازت طلب کی گئی تھی جسے وزارت دفاع نےمنظور کر لیا ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو جہاز کے ایپرن تک رسائی کی اجازت دے دی ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور ائیرپورٹ آمد ہو گی۔ اس موقع پر لاہور ائیرپورٹ اور اس کے گرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ جبکہ نیب کی ٹیم بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے لیے ائیرپورٹ پر ہی موجود ہوگی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ ہوتے ہی نیب کی ٹیم طیارے تک رسائی حاصل کرکے گرفتاری عمل میں لے آئی گی۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو کسی صورت ائیرپورٹ سے باہر آنے یا کسی سے ملاقات کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات