کریگ براتھویٹ کی شاندار بیٹنگ، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری جڑ دی

جمعہ 13 جولائی 2018 15:45

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز کریگ براتھویٹ نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

کنگسٹن میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم کے اوپننگ بلے باز کریگ براتھویٹ نے اس وقت اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا جب اس کے دو کھلاڑی 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے، اس موقع پر کریگ براتھویٹ نے باعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم بنادی۔

اس دوران انہوں نے بنگالی بائولرز کی خوب دھلائی بھی کی اور 9چوکوں کی مدد سے انفرادی طور پر 110رنز بنائے۔ انکو 110کے انفرادی سکور پر مہدی حسن مرزا نے تاج الاسلام کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :