Live Updates

لندن میں جنید صفدر کی گرفتاری کے بعد رہا ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

لڑائی میں شریک پی ٹی آئی سپورٹر اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا جس کی وجہ سے جنید صفدر کو رہا کیا گیا، رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 جولائی 2018 14:37

لندن میں جنید صفدر کی گرفتاری کے بعد رہا ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2018ء) : برطانوی پولیس نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو رہا کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے جنید صفدر اور زکریا حسین نواز کو رہا کر دیا ہے ۔ برطانوی پولیس نے بتایا کہ دونوں سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق جنید صفدر کی رہائی کے پیچھے کوئی اور وجہ نکلی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب جنید صفدر اور پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر کے درمیان لڑائی ہو رہی تھی۔تو برطانوی پولیس کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کے سپورٹر نے اپنا سر ڈھک لیااور چہرہ چھپا لیا ۔جس پر جنید صفدر نے کہا کہ "مرد بنو مرد"۔اور جنید صفدر کو رہا رکرنے کے پیچھے بھی ممکنہ وجہ یہی ہو سکتی ہے کہ چونکہ پی ٹی آئی سپورٹر اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے جنید صفدر کو رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے کزن زکریا حسین نواز کو برطانوی پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔

یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب مریم نواز کے بچے صفدر جنید اور ان کے کزن زکریا حسین نواز واپس گھر جا رہے تھے ، گھر کے باہر مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پرجنید صفدر ، زکریا حسین نواز اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا ہوا اور جنید صفدر کا مکا مظاہرین میں سے ایک لڑکے کو لگا۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر جنید صفدر اور زکریا حسین کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہونے کے بعد لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات