سعودی فضائی کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں ہواباز محفوظ رہے، المالکی

جمعہ 13 جولائی 2018 15:47

سعودی فضائی کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں ہواباز محفوظ رہے، المالکی
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث صوبہ عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر میں گزشتہ روز سعودی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں مصروف عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق گزشتہ روز علی الاصبح ا تحادی افواج میں شامل سعودی فضائیہ کے ایک "ٹورنیڈو" لڑاکا طیارے میں اس وقت فنی خرابی پیدا ہو گئی جب وہ تربیتی مہم سے واپس آ رہا تھا۔المالکی نے بتایا کہ اس خرابی کے نتیجے میں طیارہ صوبے عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :