خواجہ آصف کا قافلہ موترہ کے مقام پر روک لیا گیا
کارکنان آج ہر رکاوٹ توڑ کر آگے بڑھنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹویٹر پیغام
سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 جولائی 2018 14:49
(جاری ہے)
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ نگران حکومت انڈرٹیکر بن گئی ہے۔ ہر جگہ کریک ڈاؤن ہے، نندی پور کو بھی بلاک کر دیا گیا لیکن لیگی کارکنان آج ہر رکاوٹ توڑنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ قبل ازیں سابق ایم پی اے جعفر علی سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل کھوکھر کو بھی گھر کے باہر ہی روک لیا گیا ہے۔رانا افضل کارکنوں سمیت لاہور روانہ ہو رہے تھے۔ سیالکوٹ سے بھی لیگی کارکنوں کا قافلہ خواجہ آصف کی قیادت میں لاہور پہنچ رہا ہے، ن لیگ کا ایک قافلہ امیر مقام کی قیادت میں لاہور روانہ ہو گیا۔ حمزہ شہباز لوہاری گیٹ پہنچ گئے جہاں وہ ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ میانوالی،کوٹلی، میر پور، گوجرانوالہ ، گجرات اور دیگر شہروں سے بھی لیگی کارکنوں کی ریلیوں نے لاہور کا رُخ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پارٹی قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس سے شہر کی سکیورٹی کو خدشات لاحق تھے اور انہی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنا شروع کر دئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.