ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری

جمعہ 13 جولائی 2018 15:47

ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری
فیصل آباد۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اینٹی ڈینگی ٹیموں نے گزشتہ روز قبرستانوں،کباڑخانوں،ٹائر شاپس،پودوں کی نرسریوں کے علاوہ ان ڈور میں پانی کی ٹینکیوں،گملوں،کیاریوں،واش رومز اوردیگر مقامات پر سرویلنس کی اور ڈینگی لاروا کی پیدائش وافزائش کو چیک کرکے مشتبہ جگہوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی۔

متعلقہ عنوان :