چنیوٹ کو پاکستان کا تعلیمی آکسفورڈ بنا دیں گے‘ قیصر شیخ

جمعہ 13 جولائی 2018 15:54

چنیوٹ۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ای100قیصر احمد شیخ نے اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میں موضع سلارہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چنیوٹ کو پاکستان کا تعلیمی آکسفورڈ بنا رہے ہیں تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کی کنجی ہے اور تعلیم کے فروغ کے لئے ہم نے چنیوٹ میں دو یونیورسٹیاں بنائی ہیں خیبرپختونخوا کے پورے صوبے میں ایک یونیورسٹی نہیں بنائی گئی۔

ضلع جھنگ جو ہم سے دگنا ضلع ہے اس میں ایک یونیورسٹی میں ہے ہمارے مخالفین دو دہائیوں سے اقتدار پر قابض رہے ہیں وہ اپنے گاؤں کے سکول کی عمارت تعمیر نہیں کروا سکے انہوں نے میرے ساتھ کیا الیکشن لڑنا ہے وہ لوگ چاہتے یہی نہیں ہے کہ عوام تعلیم حاصل کرے ہمارے ایک مخالف امیدوار میں ٹیکنیکل کالج کے لیے زمین بیچنے کے بعد سٹے آرڈر لے لیا تاکہ کالج نہ بن سکے اور بچے ہونرمند نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ہم نے گورنمنٹ کو اپنے پاس سے رقم دے کر کالج کے لئے جگہ خریدی یہاں پر ٹیوٹا کا ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر تعمیر کیا جارہا ہے قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا ہم نے شہر کے اندر اور دیہات میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا ہمارے دور میں عوام سکون کی نیند سوتے تھے ان کے جانور چوری نہیں ہوتے تھے علاوہ ازیں انہوں نے محلہ توحیدآباد میں بھی ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا جہاں پر علاقہ کی سرکردہ برادریوں نے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔