منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی دراصل ان کے عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے‘

عام انتخابات میں وہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی جماعت یا امیدوار کے حق میں استعمال نہ کرسکیں‘ الیکشن کمیشن

جمعہ 13 جولائی 2018 15:58

منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی دراصل ان کے عہدے کی حیثیت سے حاصل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی دراصل ان کے عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے تاکہ عام انتخابات میں وہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی جماعت یا امیدوار کے حق میں استعمال نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس کے تحت ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے منتخب عہدیداروں کو 25 جولائی 2018ء تک معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے‘ کے ضمن میں وضاحت کی جاتی ہے کہ منتخب بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی دراصل ان کو ان کے عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے تاکہ وہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی بھی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا خلاف استعمال نہ کرسکیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 کے تحت بلدیاتی عہدیداروں پر کسی بھی جماعت یا امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت و معاونت پر پابندی بدستور قائم ہے۔