امریکی اتحادی ایران پر پابندیوں کے نفاذ میں مدد کریں،امریکی وزیر خارجہ

جمعہ 13 جولائی 2018 16:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اتحادی ممالک ایران پر امریکی پابندیوں کے نفاذ میں اس لیے مدد کریں کیونکہ ایرانی حکومت اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی مشرق وسطیٰ میں اسلحے کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سربراہ یورپی یونین خارجہ امور فیڈریکا موگرینی کیساتھ ملاقات کی،اس موقع پر مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کیلئے مالی معاونت کا سلسلہ پراکسی جنگ اور دہشتگردی کے فروغ کے تناظر میں ختم کرنا بہت ضروری ہے۔